نو منتخب صدر مرمو نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، جولائی۔ نو منتخب صدر دروپدی مرمو نے پیر کی صبح حلف لینے سے قبل یہاں راج گھاٹ پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔محترمہ مرمو صبح 10:15 بجے پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں اپنے عہدے کا حلف لیں گی۔ وہ ملک کی پہلی قبائلی خاتون ہوں گی جو اعلیٰ ترین آئینی عہدے پر فائز ہونگی۔ وہ اب تک کی سب سے کم عمر صدر بھی ہوں گی۔ سبکدوش ہونے والے صدر رام ناتھ کووند اور محترمہ مرمو صبح 10:03 بجے سینٹرل ہال پہنچیں گے۔ چیف جسٹس این وی رمنا نو منتخب صدر کو حلف دلائیں گے۔

Related Articles