سابق چیف سیکریٹری کو دھمکی آمیز خط معاملے میں تین گرفتار

کلکتہ ،نومبر ۔مغربی بنگال کے سابق چیف سیکریٹری اور ممتا بنرجی کے چیف ایڈوائزر الاپن بندوپادھیائے کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز خط بھیجنے کے الزام میں پولیس نے ایک ڈاکٹر سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ڈاکٹر کا نام انوپم سین ہے۔ وہ کے پی سی میڈیکل کالج، جاداپور سے وابستہ ہیں۔ پولیس نے ڈاکٹر کی گاڑی کے ڈرائیور رمیش سو اور وجے کمار کیال کو بھی گرفتار کر لیا۔چند روز قبل ان کی اہلیہ سونالی چکرورتی کو ایک خط بھیجا گیا تھا جس میں الاپن بنرجی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں 26 اکتوبر کی رات ام اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی تھی۔ واقعہ کی تحقیقات کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ خط 8 پر سرت بوس روڈ پر واقع ایک پوسٹ آفس سے بھیجا گیا تھا۔ پوسٹ آفس کا دورہ کرنے کے بعد پولس کو معلوم ہوا کہ خط بھیجنے کے پیچھے ارندم سین نامی ڈاکٹر کا ہاتھ تھا۔ تاہم تفتیش کے دوران مزید سنسنی خیز معلومات سامنے آئی ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر نے گزشتہ دو سالوں میں گمنام طور پر کئی لوگوں کو دھمکی آمیز خطوط بھیجے تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہے کہ معروف شخصیات کو دھمکی دی جاتی ہے ؤپولیس کے مطابق گرفتار ڈاکٹر سے ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد معلوم ہوا کہ وہ ذہنی مسائل کے باعث ایسے دھمکی آمیز خطوط بھیجتا تھا۔

Related Articles