گورنر نے ممتا بنرجی کے بیرون ممالک جانے کی تجویز قبول کرلی
کلکتہ ،ومبر ۔گورنر جگدیپ دھنکر اور ممتا بنرجی کے درمیان تنازع اور ایک دوسرے کی تنقید کوئی نئی بات نہیں ہےمگر کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر سے ملاقات کے دوران ریاست میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلئے گورنر کو بیرون ممالک جانے کی تجویز پیش کی۔گورنر نے اس تجویز کو قبول کرلیا۔مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد تشدد کے معاملات میں حکمراں جماعت اور گورنر کے درمیان تلخ بحث ہوئی تھی ۔گورنر نے کئی مواقع پر ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کی سخت تنقید کی تھی۔جب کہ ترنمول کانگریس نے گورنر کے جانبدارانہ کردار پر سوال کھڑا کیا تھا۔ریاستی حکومت کی طرف سے منعقد وجے سمیلانی میں وزیر اعلیٰ اور گورنر اس موقع پر موجود تھے۔ بسوا بنگلہ گلوبل سمٹ کوروناکی وجہ سے دو سال سے منعقد نہیں ہورہا ہے۔ اگلے سال دوبارہ شروع ہونے والی ہے۔ چیف سکریٹری ایچ کے دویدی نے کہا کہ بین الاقوامی تجارتی کانفرنس اگلے سال 20 اور 21 اپریل کو منعقد ہوگا۔ ریاست کی جانب سے یہ اعلان وجئے سمیلانی میں صنعت کاروں اور ممتاز شخصیات کے سامنے کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ’’ریاستی حکومت بنگال کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی خواہشمند ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ گورنر بیرون ملک جائیں اور سرمایہ کاری لانے کی کوشش کریں۔وزیر اعلیٰ کی اس تجویز کا گورنر جگدیپ دھنکھر نے خیر مقدم کیا۔ ریاست کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ بنگال بڑھ رہا ہے یہ بہت اچھا ہو گا اگر ہم مل کر بنگال کی ترقی کے لیے کام کر سکیں میں گورنر کی حیثیت سے ہر ممکن کوشش کروں گا۔ماضی میںبھی دونوں اعلیٰ لیڈران ایک دوسرے کے تئیں عزت و احترام کارویہ کا اظہار کیا مگر یہ عارضی ثابت ہوا۔