پہلی کمائی سے والدہ کیلئے سونے کے کنگن لیے تھے:شعیب اختر

کراچی-اکتوبر۔پاکستانی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔شعیب اختر جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد کے ساتھ شریک ہوئے اور دوران شو شعیب اختر سمیت سابق کھلاڑیوں نے کرکٹ سے ملنے والی اپنی پہلی کمائی کے قصے چھیڑے۔دوران پروگرام شعیب اختر نے بتایا کہ ان کی کرکٹ سے پہلی کمائی 12 ہزار روپے تھی جس سے انہوں نے اپنی والدہ کے لیے سونے کے کنگن خریدے تھے۔ دوسری جانب سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ انہیں یوتھ ورلڈکپ میں جانے سے پہلے 5ہزار کا چیک ملا تھا جس سے انہوں نے ڈھیر ساری شاپنگ کی تھی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ کرکٹ سے ان کی پہلی کمائی 25 ہزار روپے تھی جس سے انہوں نے بائیک خریدی تھی۔سابق کرکٹر سکندر بخت نے اس دوران بتایا کہ ان کی پہلی کمائی ہزار روپے تھی جس سے انہوں نے کسی اور کے لیے پرفیوم خریدا تھا۔

Related Articles