وشال ددلانی نے انڈین آئیڈل میں بطور جج نظر نہ آنے کی وجہ بتادی
ممبئی،اکتوبر۔بھارتی موسیقار اور کمپوزر وشال ددلانی نے انڈین آئیڈل میں بطور جج نظر نہ آنے کی وجہ بتادی۔میڈیا کے مطابق انھوں نیمیوزک ریئلٹی شو میں نظر نہ آنے کے حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جون میں انھوں نے بریک لیا تھا، لیکن کیونکہ اس شو کے منتظمین کے لیے مالی اعتبار سے یہ ممکن نہ تھا کہ وہ انھیں دوبارہ واپس لاتے کیونکہ انکا معاوضہ بہت زیادہ تھا۔میوزک ریئلٹی کے منتظمین نے وشال ددلانی کی جگہ موسیقار انو ملک کو لے لیا اور وہ اس شو میں بطور جج شامل ہوتے ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ جب ممبئی میں کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیاں لگیں تو وشال نے وقفہ لیا اور وہ لونا والا میں اپنے والدین کے پاس ٹھہر گئے۔وہ انڈین آئیڈل 12 سے اس وقت الگ ہوئے جب یہ شوٹ کے لیے ممبئی سے دمن منتقل ہوا، لیکن جب یہ پروگرام دوبارہ ممبئی منتقل ہوا تو وشال اب اس میں بطور جج تو نہیں لیکن حاضرین کے طور پر تالیاں بجاتے نظر آتے ہیں۔