اتراکھنڈ میں ایس ڈی آر ایف نے راحت رسانی آپریشن کی کمان سنبھالی
دہرادون، اکتوبر ۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریلیف فورس (ایس ڈی آر ایف) اتراکھنڈ میں گزشتہ دو دنوں سے مسلسل بارش کی وجہ سے ندیوں میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے حادثوں پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے میں مصروف ہے۔ ایس ڈي آر ایف کے جوانوں نے منگل کی دوپہر تک اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بچایا ہے۔ایس ڈی آر ایف کی ترجمان للیتا داس نیگی نے یو این آئی کو بتایا کہ ادھم سنگھ نگر میں واقع امیٹی اسکول پھنسے ہوئے اساتذہ سمیت 49 بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ دن کے دوران سو سے زائد افراد کو ٹرانزٹ کیمپ وغیرہ سے بچایا گیا ہے۔ ضلع الموڑہ کے ہیرا ڈانگی میں ایک مکان منہدم ہونے کے بعد اس میں ایک لڑکی کے پھنسے ہونے کی اطلاع پر پہنچنے والی امدادی ٹیم نے لڑکی ارونا کو زخمی حالت میں ملبے سے نکالا اور اسے علاج کے لیے اسپتال محترمہ نیگی نے بتایا کہ ضلع چمولی میں بارش کی وجہ سے کچی آبادی میں پھنسے چار مزدوروں کو بچانے کے لیے ایک مہم شروع کی گئی تھی۔ اس میں تین خواتین مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جبکہ ایک کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رودر پریاگ ضلع کے کیدار ناتھ سے آتے ہوئے پھنس جانے والے22 یاتریوں کو محفوظ مقام پر لے جایا گیا۔ یہ کام تیز بارش، اندھیرے اور گرج کے درمیان کیا گیا ہے۔