آٹھ لاکھ سے زائد افرادکولگے کووڈ کے ٹیکے

نئی دہلی , اکتوبر۔کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آٹھ لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ کل ٹیکہ کاری 97 کروڑ 23 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایاکہ کووڈ سے متاثرہ افراد کی شفایابی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے اور 98.08 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17861 کووڈ مریض انفیکشن سے پاک ہو گئے۔ اب تک تین کروڑ 33 لاکھ 99 ہزار 961 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 15981 نئے لوگ کووڈ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ملک میں کل دو لاکھ ایک ہزار 632 کووڈ متاثرین کا علاج کیا جا رہا ہے۔ یہ کل کیسز کا 0.59 فیصد ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر آٹھ لاکھ 36 ہزار 118 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ ویکسینیشن کی کل تعداد 97 کروڑ 23 لاکھ 77 ہزار 45 تک جا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے دسہرہ تہوار کی وجہ سے ویکسینیشن کی رفتار سست تھی۔ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹنگ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 923003 ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ہندوستان میں 58 کروڑ 98 لاکھ 35 ہزار 258 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

Related Articles