ہرمیچ سے پہلے نسلی پرستی کی مخالفت کرتے رہیں گے : کیرون پولارڈ

دبئی ، اکتوبر۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہر میچ سے پہلے گھٹنے زمین پر ٹکاکر نسل پرستی کی مخالفت کرتے رہیں گے۔ ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے اس کی تصدیق کی۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں اور معاون عملے نے مئی 2020 میں امریکہ میں جارج فلائیڈ کے ساتھ ہونے والے نسل پرستانہ واقعے کے بعد سے ہر میچ میں ایسا کرتے ہوئے بلیک لائیوز میٹر تحریک کی مسلسل حمایت کی ہے۔ منگل کو دبئی میں ٹیم کے تربیتی کیمپ سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولارڈ نے کہا کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ، ہم اسے جاری رکھیں گے کیونکہ ہم اس پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ ہم اس حمایت کو آگے بھی جاری رکھیں گے۔ پولارڈ نے یہ بھی کہا ، میں نہیں چاہتا کہ اپوزیشن بھی ایسا کرے کیونکہ سامنے کی ٹیم ایسا کر رہی ہے۔ یہ ایسی چیز ہے جس کو ہمدردی کی نہیں ، حمایت کی ضرورت ہے ، اگر آپ کو ایسا لگے تو ہی کریں۔ پولارڈ نے کہا ، نسل پرستی اور بلیک لائیوز میٹر پر ہر ایک کی اپنی رائے ہے۔ اس لیے میں ان سے کچھ کرنے کے لیے نہیں کہہ سکتا اور نہ ہی ان سے ایسا کرنے کی توقع کر سکتا ہوں۔ اگر ایسا آپ کسی سے امید کرتے ہیں ، اور ویسا نہیں ہوتا ہے تو آپ کو بہت مایوسی ہوتی ہے۔ اگر مخالف ٹیم بھی سوچتی ہے لہذا ، یہ ان پر منحصر ہے کہ اسے کرنا ہے یا نہیں۔ یہ ان کی ذاتی پسند ہے۔ انگلینڈ کے تیزگیندباز کرس جورڈن نے منگل کو کہا کہ ان کی ٹیم نے ابھی اس بارے میں بات نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کا پہلا میچ انگلینڈ کے خلاف ہے۔

Related Articles