بگ باس 15 میں کون سا اداکار ایک ہفتے کا کتنا معاوضہ لے رہا ہے؟
ممبئی،اکتوبر۔تقریباً ڈیڑھ ہفتے قبل شروع ہونے والے بھارت کے مقبول رئیلیٹی شو بگ باس کے 15 ویں سیزن کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پروگرام میں شرکت کرنے والی معروف سلیبریٹیز نے ایک ہفتے کی کتنی رقم وصول کی؟
سمبا ناگپال:اداکار سمبا بگ باس کے 15ویں سیزن کے ہر ہفتے کے ایک لاکھ روپے لے رہے ہیں۔ایشان، مائیشا اور وِشال۔بگ باس گھر میں بھارتی فلم اداکار وِشال کوٹیاں کی وی لاگنگ کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔دوسری جانب ایشان اور مائیشا کے درمیان دوستی کا بڑھتا تعلق بھی سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث ہے۔ایشان، مائیشا اور وشال ہر ہفتے کے 2 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔
پرتیک سیہاج پال اور نِشانت بھٹ:بگ باس کے رواں سیزن میں گھر والوں پر بھاری پڑنے والے پرتیک اور اپنی ذہانت سے کھیلنے والے نشانت ہر ہفتے 2 لاکھ روپے لے رہے ہیں۔
عمر ریاض:بگ باس سیزن 13 میں مقبول ہونے والے رنر اپ عاصم ریاض کے بھائی عمر ریاض ایک ہفتے کے 3 لاکھ روپے لے رہے ہیں۔
وِدھی پانڈیا:بھارتی ٹیلی ویڑن کے کئی معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ودھی پانڈیا کو شو میں کافی پسند کیا جارہا ہے۔ ودھی کی جانب سے مداح بگ باس کے گھر میں اٹھائے جانیوالے مسئلوں کو بھی سراہ رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ودھی ایک ہفتے کے 4 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔
ڈونل بشٹ:گھر میں مسلسل جگہ بنانے اور گھر والوں سے گھل مل کر رہنے کی کوشش کرنیوالی ڈونل کو ایک ہفتے کے 4 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔
آکاسا سنگھ:معروف گلوکارہ آکاسا کو ایک ہفتے کے 5 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔
شمیتا شیٹی:اداکارہ شلپا شیٹی کی بہن شمیتا شیٹی جنہوں نے حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی میں شرکت کی۔رپورٹس کے مطابق شمیتا ایک ہفتے کے 5 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔
کرن کندرا:بگ باس 15 میں سب سے مقبول اداکار کرن کندرا ایک ہفتے کے 8 لاکھ روپے وصول کررہے ہیں۔تیجسوی پرکاش۔شوخ و چنچل اداکارہ تیجسوی پرکاش جنہیں خطروں کے کھلاڑی میں بے حد پسند کیا گیا، بگ باس کے 15ویں سیزن میں اپنے جلوے بکھیر رہی ہیں۔ تیجسوی ایک ہفتے کے 10 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔
افسانہ خان:مشہور گا نا تتلیاں کی گلوکارہ افسانہ خان کو ایک ہفتے کے 10 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔
جے بھانوشالی:بگ باس سیزن 15 کے گھر میں سب سے زیادہ پیسے لینے والے اداکار و میزبان جے بھانوشالی ہیں جنہیں ایک ہفتے کے 11 لاکھ روپے دیے جارہے ہیں۔