پونچھ : این آئی اے نے خاتون کو حراست میں لیا

جموں، مئی۔جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے کھنیتر گاوں میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے چھاپہ ماری کے دوران ایک خاتون کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملی ٹینسی کیس کے سلسلے میں تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) نے منگل کی صبح جموں وکشمیر کے 12مقامات پر چھاپہ ماری کی ۔معلوم ہوا ہے کہ پونچھ کے کھنیتر گاوں میں بھی این آئی اے نے رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا اور وہاں سے ایک خاتون کو حراست میں لیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جارہی بتادیں کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے)نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے کی خاطر پچھلے کئی ماہ سے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

Related Articles