رواں برس کے دوران ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے : منوج سنہا

سری نگر،اپریل۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ رواں برس کے دوران ریکارڈ تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ سال گذشتہ ایک کروڑ 88 ہزار سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی اور امسال یہ تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرنے کی امید ان باتوں کا اظہار منوج سنہا نے سیمپورہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ پچھلے سال ریکارڈ تعداد میں 1.88کروڑ سیاحوں نے جموں وکشمیر کا دورہ کیا تھااور امسال زائد از دو کروڑ سیاحوں کی آمد متوقع ہے۔منوج سنہا نے مزید کہاکہ پچھلے سال جموں وکشمیر میں بالی ووڈ کی متعدد فلموں کی شوٹنگ ہوئی تھی اور اس سال انتظامیہ اس کاریکارڈ بھی توڈے گی کیونکہ متعدد فلموں ہدایت کاروں نے وادی کشمیر کے سیاحتی مقامات پر فلموں کی شوٹنگ کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں سیاحوں کی تعداد میں روز افزاں اضافہ ہو رہا ہے جس وجہ سے یہاں اس شعبے سے جڑے لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ یہاں کے لوگوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر کاربند بتادیں کہ جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ نے سیاحوں کی توجہ یونین ٹریٹری کے اور مبذول کرانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر روڈ شو ز کے ذریعے سیاحوں کی توجہ وادی کشمیر کی جانب مبذول کرانے کی خاطر سرکار کوشاں ہے۔

Related Articles