صدر نے بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی، اپریل۔صدر دروپدی مرمو نے منگل کو پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر بادل کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے ٹویٹ کیاکہ "پرکاش سنگھ بادل آزادی کے بعد سب سے بڑے سیاستدانوں میں سے ایک تھے۔ اگرچہ ان کی عوامی زندگی زیادہ تر پنجاب تک محدود تھی، لیکن ملک بھر میں ان کی عزت کی جاتی تھی اور ان کی موت نے ایک خلا چھوڑ دیا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری دلی تعزیت ہے۔

 

Related Articles