بھارت درشن یاترا وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچی، شیوراج نے استقبال کیا
بھوپال، اپریل ۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنی رہائش گاہ پہنچنے والی بھارت درشن یاترا کا شاندار استقبال کیا۔یہ یاترا کل رات وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچی۔’ایک بھارت-شریشٹھ بھارت‘ اسکیم کے تحت ثقافتی ورثے کو بانٹنے کی پہل پرمنعقد یاترا کے تحت وزیراعلی کی رہائش گاہ پرتیلگو سنگم پروگرام ہوا۔اس موقع پر مسٹرچوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی سرزمین پرتیلگو بھائیوں اور بہنوں کا استقبال ہے۔ ثقافتی طور پر ہندوستان ہمیشہ ایک تھا، ایک ہے اور ایک رہے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں آج ایک شانداراور طاقتور ہندوستان کی تعمیر ہو رہی ہے۔پروگرام میں 30 فنکاروں کے ایک گروپ کی طرف سے تیلگو رقص اور گانے کی پرفارمنس دی گئی۔ تلنگانہ اور مدھیہ پردیش کے فن اور ثقافت کے مطابق مہمانوں کی تواضع کی گئی۔وزیر اعلی مسٹر چوہان نے کہا کہ وہ پارٹی کے ریاستی انچارج مرلی دھر راؤ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کیونکہ انہوں نے وزیر اعظم مسٹر مودی کے وژن ایک بھارت شریشٹھ بھارت کو حقیقت بنانے کے لئے کام کیا انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش اور تلنگانہ میں بہت سی یکسانیت ہے۔ سانچی کے استوپ کے داخلی دروازے پر تلنگانہ کے علامتی نشان کاگ کی ٹورنم کی تصویر دکھائی دے گی، برہان پور کے کنڈی بھنڈارے کی طرح ہی گولکنڈہ کا قلعہ اپنے منفرد پانی کی فراہمی کے نظام کے لیے دنیا میں مشہور ہے۔