ملک کی خوشحالی کے لیے بھارت جوڑا یاترا میں شامل ہوں: راہل

نئی دہلی، دسمبر ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا کے پدیاتریوں کو ملک کی خدمت کے لیے آگے بڑھنے والے یاتری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ملک کی خدمت کے لیے ہے، اس لیے تمام ہم وطنوں کو اس یاترا میں شامل ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی مہنگائی، بے روزگاری اور نفرت کی پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں ہے اور نہ ہی اس سے کسی بھی اہل وطن کا فائدہ ہونے والا ہے، جب کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کے مفاد میں ہے اور اس میں حب الوطنی کا جذبہ ہے نیز اہل وطن کے مسائل کا حل ہے۔مسٹر گاندھی نے ایک فیس بک پیغام میں کہا، ’’نہ بغض، نہ چڑچڑاپن، نہ غصہ – کسی بھی ہندستانی یاتری کے دل میں ان میں سے کچھ چیز نہیں ہے اور کچھ ہے تو ہندوستان کو متحد کرنے کا جذبہ، ہندوستانیوں کے مسائل کے لیے ہمدردی اور تمام ہم وطنوں کے لیے محبت۔ نفرت، مہنگائی اور بے روزگاری، کیا ان میں سے کسی میں قومی مفاد ہے؟ کیا اس سے کوئی عام آدمی مستفید ہوگا؟ نہیں بالکل بھی نہیں.انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کو ملک کے عوام کی آواز قرار دیتے ہوئے کہا، اپنی آواز بلند کریں، اپنی پوری طاقت سے آواز بلند کریں، لیکن ہندوستان کے مسائل کے خلاف، ہندوستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اور اس مہم میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے، آپ تمام بھارت جوڑو یاترا میں مدعو ہیں۔ ملک کے ایک ذمہ دار شہری کے طور پر، آپ کا پہلا فرض ہندوستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

 

 

Related Articles