سپریم کورٹ نے آر ایس ایس کو روٹ مارچ کرنے کی اجازت دی
چنئی، اپریل.راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) تمل ناڈو میں روٹ مارچ (پاتھ سنچلن) نکال سکے گا۔ سپریم کورٹ نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو برقرار رکھا اور ریاستی حکومت کی عرضی کو خارج کر دیا۔تمل ناڈو پولیس نے جمعرات کو آر ایس ایس کو عدالت عظمی کے حکم کے دو دن بعد 16 اپریل کو ریاست میں روٹ مارچ کرنے کی اجازت دی۔
پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں آر ایس ایس کو شہر میں 45 مقامات پر روٹ مارچ کرنے کی اجازت دی۔
سپریم کورٹ نے منگل کو ریاستی حکومت کی طرف سے آر ایس ایس کی ریلی کی اجازت دینے کے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کو مسترد کر دیا اور پولیس کو روٹ مارچ کی اجازت دینے کی ہدایت دی۔ پولیس نے امن و امان کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی۔ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔