سکریٹری خارجہ کواترا ماریشس کے تین روزہ دورے پر
پورٹ لوئس، اپریل۔خارجہ سکریٹری ونے موہن کواترا تین روزہ دورے پر ماریشس پہنچ گئے ہیں جس کے دوران دو طرفہ تعلقات سے متعلق تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ہندوستانی ہائی کمیشن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہاکہ "خارجہ سکریٹری مسٹر ونے کواترا 12 سے 14 اپریل 2023 تک تین روزہ دورے پر ماریشس پہنچے، جو ہندوستان اور ماریشس کے باہمی تعلقات کا جائزہ لینے کا ایک موقع ہے۔گزشتہ سال جنوری میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوِند جگناوتھ نے ماریشس میں ہندوستان کی مدد سے سماجی ہاؤسنگ پروجیکٹ کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا تھا۔ انہوں نے بحر ہند کے جزیرے ملک میں سول سروس کالج اور 08 میگاواٹ سولر پی وی فارم پروجیکٹ کا بھی افتتاح کیا تھا۔ ماریشش کے وزیر اعظم نے گزشتہ سال اپریل میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ آٹھ روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے تھے۔ نئی دہلی میں بات چیت کے علاوہ انہوں نے گجرات اور وارانسی کا بھی دورہ کیا تھا۔