سلمان خان کا او ٹی ٹی سے متعلق بیان، بھارتی اداکار کا اختلاف
ممبئی،اپریل۔بھارتی اداکار وردھان پوری کا کہنا ہے کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سنسرشپ لگائی گئی تو تخلیقی عمل رک جائے گا۔انہوں نے سلمان خان سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ میں سب کی رائے کا احترام کرتا ہوں لیکن تمام بالغ عمر افراد کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ جو کچھ دیکھنا چاہتے ہیں دیکھیں۔وردھان کا کہنا تھا کہ میں سنسرشپ کا مخالف ہوں لیکن میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ کچھ اصول و ضوابط ضرور ہونے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ میں کسی قسم کی سنسرشپ کی حمایت نہیں کرتا، خاص طور پر او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو نشر ہونے سے روکنا صرف اس وجہ سے کہ اس میں غلط زبان استعمال کی گئی یا فحاشی تھی، اس کی کوئی تْک نہیں بنتی۔خیال رہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سنسرشپ کا مطالبہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی مواد میں بہت گالم گلوچ ہوتا ہے۔