سلمان خان نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر سینسرشپ کا مطالبہ کردیا
ممبئی،اپریل۔نامور بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر صاف ستھرے مواد اور سینسرشپ کا مطالبہ کردیا۔ بھارت کے اکثر اداکار او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر جلوہ گر ہوچکے ہیں جبکہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اب تک اس پلیٹ فارم پر ڈیبیو نہیں کیا۔شاہ رخ خان کیوں چاہتے تھے فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں انکی جگہ سلمان خان کو کاسٹ کیا جائے؟واضح رہے کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر مواد سے متعلق تنازعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حال ہی میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے متعلق بھی نازیبا گفتگو کی گئی۔ تاہم ایک تقریب کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ او ٹی ٹی میڈیم پر سینسرشپ ہونی چاہیے، یہاں بیہودگی، عریانی اور گالی گلوچ کو ختم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 15 یا 16 سال کے نوجوان بھی یہ مواد دیکھتے ہیں، کیا آپ چاہیں گے کہ آپ کی بیٹی بھی اس طرح کا مواد دیکھے؟ سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ او ٹی ٹی پر مواد کی جانچ ہونی چاہیے، جتنا صاف ستھرا مواد ہوگا اتنا ہی بہتر ہوگا کیونکہ اس کی ویورشپ زیادہ ہوگی۔