پریانکا چوپڑا اب جان سینا کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی

لاس اینجلس،اپریل۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اب مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار جان سینا کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گی۔پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنی اگلی فلم کے حوالے سے مداحوں کو بتایا جس میں جان سینا اور ادریس البا بھی شامل ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فلم ’ہیڈ آف اسٹیٹ‘ کی شوٹنگ مئی میں شروع ہوگی تاہم اس کی ریلیز کے حوالے سے فی الحال کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔اس کے علاوہ جان سینا نے بھی فلم اور اس کی کاسٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پریانکا چوپڑا کو خوش آمدید کہا۔بعدازاں پریانکا چوپڑا نے جان سینا کا سوشل میڈیا پر شکریہ ادا کیا اور فلم کے حوالے سے اپنی بھرپور دلچسپی بھی ظاہر کی۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل بھی کئی ہالی ووڈ پراجیکٹس میں کام کرچکی ہیں۔

Related Articles