نگرپنچایتوں کو آکانچھاتمک شہر کے طور پر فروغ دیا جائے گا:یوگی

لکھنؤ:اپریل۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ آنے والے وقت میں 100نگر پنچایتوں کو آکانچھاتمک شہر کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔یوگی نے یہاں 8731کروڑ کے اخراجات کی2029پروجکٹوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کی مناسبت سے کہا کہ اترپردیش پورے ملک میں سب سے زیادہ بلدیہ والا صوبہ ہے۔ ریاست میں 762نگر نکائے ہیں جہاں تقریبا سات کروڑ کی آبادی قیام کرتی ہے۔ ان سبھی کے زندگی میں تبدیلی لانے کے لئے ایز آف لونگ کے تحت گذشتہ چھ سالوں میں تاریخی کام کیا گیا ہے اور آگے بھی جنگی پیمانے پر جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستیں ایسی بھی ہونگی جن کا سالانہ بجٹ ہی8700 کروڑ کے آس پاس ہی ہوگا جتنے کاموں کا ہم شہری ترقیاتی کے تحت افتتاح و سنگ بنیاد کررہے ہیں۔ حکومت غریبوں کو مفت میں رہائش، بیت الخلاء، پانچ لاکھ کا ہیلتھ انشورنس کور دے رہی ہے۔ جب اچھی حکومت آتی ہے تو ایسے ہی تبدیلیاں لاتی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ 60شہر امرت اسکیم کے تحت آتھ ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ شہری ترقیات نے دیگر اسکیمات کا افتتاح کیا ہے۔ آنے والے وقت میں 100ایسے نگر پنچایتوں کا انتخاب کیا جائے گا جسے آکانچھاتمک شہر کے طور پر فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج شہروں میں صفائی نئے سرے سے دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس کو لے کر لوگوں کو ذہن میں ایک ولولہ دکھائی دیتا ہے۔

Related Articles