ویتنام ایئر لائنز ممبئی کو جوڑنے والی نان اسٹاپ پروازیں کرےگی شروع
نئی دہلی، اپریل ۔ویتنام ایئر لائنز 20 مئی سے ہندوستان کے مالیاتی مرکز ممبئی کو ویتنام سے جوڑنے والی ایک نئی روزانہ پرواز شروع کرنے جا رہی ہے۔ویتنام ایئر لائنز ہر ہفتے سات پروازوں کی تعدد کے ساتھ سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایئر لائن منگل، جمعرات، ہفتہ اور اتوار کو ممبئی-ہنوئی روٹ پر ہفتے میں 4 پروازیں اور پیر، بدھ اور جمعہ کو ممبئی-ہو چی منہ روٹ پر ہفتے میں 3 پروازیں چلائے گی۔اس موقع پر، ویتنام ایئر لائنز نے ویتنام اور ہندوستان کے درمیان نان اسٹاپ سروس کے لیے خصوصی کرایوں کا اعلان کیا ہے۔ ویتنام ایئر لائنز کے ٹکٹ دفاتر اور ایجنٹس سے ٹکٹ خریدنے والے صارفین کے لیے راؤنڈ ٹرپ کے کرایے بشمول ٹیکس اور فیس 22,972 سے شروع ہوں گے۔ اس پیشکش کا اطلاق اس سال 28 مئی تک خریدے گئے ٹکٹوں اور اسی تاریخ کے سفر پر شرائط و ضوابط کے ساتھ ہوگا۔ویتنام ایئر لائنز کا نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری، ثقافتی، سماجی اور سیاحتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ممبئی مہاراشٹر کی دارالحکومت ہے اور نئی دہلی کے بعد ہندوستان کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ ممبئی کو ہندوستان کا مالی، تجارتی اور تفریحی دارالحکومت ماناجاتا ہے۔ اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کے مقامات چھترپتی شیواجی ٹرمینس، گیٹ وے آف انڈیا، ایشیاٹک سوسائٹی جیسے بہت سے پرکشش مقامات کے ساتھ اسے خوابوں کا شہر بھی کہاجاتا ہے۔