بنگلورو کا درختوں اور جھیلوں سے گہرا تعلق : مودی
بنگلورو، یکم اپریل ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز فنکار سبھاشنی چندرمانی کے بنگلورو کے بھرپور پودوں کی تفصیل والے ٹویٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کا درختوں، جھیلوں اور فطرت سے گہرا تعلق ہے۔فطرت سے محبت کرنے والی، باغبان اور آرٹسٹ سبھاشنی چندرمانی نے اپنی ٹویٹ میں بنگلورو میں درختوں کے متنوع ذخیرے کی تفصیل دی۔مسٹر مودی نے تھریڈ پر اپنے جواب میں دوسرے شہروں کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ‘اپنے قصبوں اور شہروں کے ایسے پہلوؤں کو ظاہر کریں’۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، بنگلور کا درختوں، جھیلوں اور فطرت سے بہت گہرا تعلق ہے۔ آرٹسٹ سبھاشنی نے 19 نکاتی ٹویٹ میں بنگلورو کے بارے میں وضاحت کی، ان درختوں کا ذکر کیا جو سال بھر سبز اور پھلدار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے جب شہر کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی تو درختوں کا انتخاب اس طرح کیا جاتا تھا کہ جب ایک درخت کھلنا بند ہو جائے تو دوسرا درخت اس کی جگہ لے لیتا ہے۔ محترمہ سبھاشینی نے کہا، بنگلور کا موسم پھولوں کی سمفنی ہے۔