مودی ہفتہ کو بھوپال میں، مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ٹرین شروعات ہوگی

بھوپال، مارچ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو یہاں مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھانے کے علاوہ فوج سے متعلق ایک اہم تقریب میں شرکت کریں گے۔ ان کے تقریباً چھ گھنٹے قیام کے پیش نظر سیکورٹی اور دیگر تیاریاں تقریباً مکمل ہو گئی ہیں۔وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان خود مسٹر مودی کے دورے سے متعلق تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کل شام ہی فوج کے پروگرام میں شرکت کے لیے یہاں پہنچ گئے ہیں۔مسٹرچوہان نے دیر شام مسٹر راج ناتھ سنگھ سے اخلاقی ملاقات کی اور انہیں مختلف منصوبوں کے بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔دریں اثناء ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنودت شرما نے آج یہاں میڈیا کو بتایا کہ اندور میں کل کے واقعہ کے پیش نظریکم اپریل کو بھوپال میں وزیر اعظم مودی کے استقبالیہ اور روڈ شو کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اب مسٹرمودی صرف مجوزہ بڑے پروگراموں میں ہی شرکت کریں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی یکم اپریل کو صبح ایک خصوصی جہازسے دہلی سے یہاں کے اسٹیٹ ہینگر آئیں گے۔ اس کے بعد وہ اسٹیٹ ہینگر سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ ہو کر لال ریڈ پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔ وزیر اعظم یہاں سے کچھ ہی فاصلے پر کشا بھاؤ ٹھاکرے کنونشن سنٹر پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ فوجی افسران کی تین روزہ اہم میٹنگ کے آخری دن خطاب کریں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد مسٹر مودی یہاں رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پہنچ کر مدھیہ پردیش کی پہلی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ یہ ٹرین بھوپال اور دہلی کے درمیان چلے گی۔ اس تقریب کے بعدمسٹر مودی برکت اللہ یونیورسٹی کیمپس میں بنائے گئے ہیلی پیڈ پر پہنچیں گے اور ہیلی کاپٹر سے اسٹیٹ ہینگر جائیں گے۔ مسٹر مودی اس کے بعد ایک خصوصی طیارے سے دہلی واپس جائیں گے۔مسٹر مودی کے دورے کے پیش نظر ریاست کے ہینگرکے علاوہ لال پریڈ گراؤنڈ، کشا بھاؤ ٹھاکرے کنونشن ہال، رانی کملا پتی اسٹیشن، برکت اللہ یونیورسٹی کیمپس میں اور اس کے آس پاس سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔رانی کملا پتی اسٹیشن میں آج سے ہی روٹ اور پلیٹ فارم کی تبدیلی سے متعلق ایک جامع ایڈوائزری لاگو ہو گئی ہے۔ 31 مارچ اور یکم اپریل کی دوپہر تک رانی کملا پتی اسٹیشن پرکئی اہم ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل کردیئے گئے ہیں۔ ریل مسافروں سے پریشانی سے بچنے کے لیے ایڈوائزری پر عمل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔اس کے علاوہ بھوپال پولیس نے وزیر اعظم کے مقام کے ارد گرد موڑنے والے راستے کے بارے میں ایک جامع ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر جاری اس ایڈوائزری پر عمل کرنے کی درخواست کی ہے۔

Related Articles