راہل کی آواز کوکو ئی دبا نہیں سکتا:پرینکا
نئی دہلی،مارچ۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی پر کی گئی کاروائی کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی پر سیدھا حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر گاندھی کی آواز بلند ہے اور حکومت کے لالچی اور تاناشاہ کے سامنے کبھی جھکنے والے نہیں ہیں۔محترمہ واڈرا نے مسٹر مودی کومخاطب کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا”مودی جی آپ میرے خاندان کو خاندانی کہتے ہیں، جان لیجئے، اس خاندان نے ہندوستان کی جمہوریت کو اپنے خون سے سینچا، جسے آپ ختم کرنے میں لگے ہیں، اس خاندان نے ہندوستان کی عوام کی آواز بلند کی اور نسلوں سے سچائی کی لڑائی لڑی۔ہماری رگوں میں جو خون دوڑتا ہے اس کی ایک خاصیت ہے، آپ جیسے حکومت کے لالچی تاناشاہ کے سامنے کبھی نہیں جھکا اور نہ کبھی جھکے گا۔ آپ کچھ بھی کر لیجئے۔“انہوں نے کہا۔”مودی جی آپ کے چمچوں نے ایک شہید وزیر اعظم کے بیٹے کو غدار، میر جعفر کہا۔ آپ کے ایک وزیر اعلی نے سوال اٹھایا کہ راہل گاندھی کے والد کون ہے۔ کشمیری پنڈتوں کی روایت اداکرتے ہوئے ایک بیٹا والد کی موت کے بعد پگڑی پہنتا ہے، اپنے خاندان کی روایت کو قائم رکھتا ہے۔ بھرے پارلیمنٹ میں اپنے پورے خاندان اور کشمیری پنڈت سماج کی توہین کرتے ہوئے سوال کیا کہ وہ نہرو نام کیوں نہیں رکھتے لیکن آپ کو کسی جج نے دو سال کی سزا نہیں دی۔آپ کو پارلیمنٹ سے ڈسکولیفائی نہیں کیا۔“انہوں نے کہا،”راہل جی ایک سچے محب وطن کی طرح اڈانی کی لوٹ پر سوالم اٹھایا۔ نیرو مودی اور میہل چوکسی پر سوال اٹھایا۔ کیا آپ کا دوست گوتم اڈانی ملک کی پارلیمنٹ اور ہندوستان کی عظیم عوام سے بڑا ہو گیا ہے کہ اس کی لوٹ پر سوال اٹھا توآپ بوکھلا گئی ہے۔