مودی ’’خواتین کی اقتصادی با اختیاری‘‘ پر خطاب کریں گے

نئی دہلی، مارچ ۔وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو خواتین کو اقتصادی بااختیار بنانے کے موضوع پر ایک ویبینار کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ ویبینار کا اہتمام دیہی ترقی کی وزارت کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ پوسٹ بجٹ ویبنار کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد خواتین کی ملکیت اور خواتین کی زیرقیادت کاروباری اداروں کی پائیدار ترقی کے لیے ذہن سازی اور راہیں تیار کرنا اور اعلامیے کے نفاذ کے لیے حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کرنا ہے۔ ویبینار میں مرکزی وزیر برائے خواتین اور اطفال کی ترقی اسمرتی ایرانی، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی گری راج سنگھ، خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر مملکت مہندر بھائی مونجپارا اور دیگر معززین اور سرکاری اور نجی شعبوں کے افسران شرکت کریں گے۔ویبینار میں ماہرین اور مقررین شامل ہوں گے۔ ویبینار کے شرکا میں سرکاری افسران، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان، ایسوسی ایشنز، سرکاری اور نجی شعبے کے بینکوں کے نمائندے، ایگری ٹیک کمپنیاں، سول سوسائٹی کی تنظیمیں، تعلیمی ادارے، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین شامل ہوں گے۔

Related Articles