صدر جمہوریہ دروپدی مرمو پنجاب کے ایک روزہ دورے پر
امرتسر، مارچ ۔صدرجمہوریہ دروپدی مرمو پنجاب کے ایک روزہ دورے پر جمعرات کو امرتسر میں گولڈن ٹیمپل، جلیانوالہ باغ، درگیانہ مندر اور بھگوان والمیکی رام تیرتھ مقام پر ماتھا ٹیکیں گی۔شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے جنرل سکریٹری گروچرن سنگھ گریوال نے کہا کہ صدر کے دورے کے دوران ان کے ساتھ پنتھک مدوں پر بات چیت ہونے کے ساتھ ایس جی پی سی کے صدر ایڈوکیٹ ہرجندر سنگھ دھامی کے ذریعہ ’بندی سکھ‘ (سکھ سیاسی قیدیوں) کی رہائی کے مدے کو اٹھائے جانے کے آثار ہیں۔ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) پرمیندر سنگھ بھنڈال نے آج یہاں بتایا کہ سری گرو رام داس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے گولڈن ٹیمپل تک سڑک دوپہر 12 بجے سے 1 بجے کے درمیان بند رہے گی۔ صدرکے دورے کے پیش نظر راجاسانسی اسٹاپیج، میرانکوٹ چوک، گمٹالہ بائی پاس، موڑ رنجیت ایونیو، دوآبہ چوک، اشوک چوک، بھنڈاری پل ہال گیٹ، خزانہ-لوہ گڑھ گیٹ، سلطان ونڈ روڈ ریلوے اسٹیشن، محل بائی پاس، پل کوٹ میت سنگھ چوک، ریلوے اور گولڈن گیٹ سے ٹیفک کو تبدیل کیاگیا ہے۔