مودی آج صحت اور طبی تحقیق پر ایک ویبینار سے کریں گے خطاب
نئی دہلی، مارچ ۔وزیر اعظم نریندر مودی پیر کی صبح 10 بجے سے ورچوئل میڈیم کے ذریعہ صحت اور طبی تحقیق پر پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب کریں گے۔ یہ ویبینار مرکزی حکومت کے ذریعہ بجٹ 24۔ 2023 میں اعلان کردہ اقدامات کے مؤثر نفاذ کے لیے بصیرت، خیالات اور تجاویز کو جمع کرنے کے لیے منعقد کئے جارہے12 پوسٹ بجٹ ویبینار کی ایک سیریز کا حصہ ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بجٹ سات ترجیحات پر مبنی ہے، جو ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں اور امرت کال کے ذریعے رہنمائی کرنے والے سپت رشی کے طور پر کام کرتے ہیں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا میں صبح 10 بجے صحت اور طبی تحقیق پر بجٹ کے بعد کے ویبینار میں اپنے خیالات شیئر کروں گا۔ اس سال کے بجٹ میں شعبہ صحت اور اس شعبے میں ہندوستان کو تحقیق اور اختراع کا ایک مرکز بنانے پر اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے۔