افریقی یونین میں اسرائیلی بائیکاٹ پرحماس کا خیرمقدم

مقبوضہ بیت المقدس،فروری۔ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کے ہال سے اسرائیلی وزارت خارجہ میں افریقی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ان کے ساتھ آنے والے وفد کے ارکان کی بے دخلی کا خیر مقدم کیا۔حماس کے ترجمان جہاد طہٰ نے ہفتے کوایک پریس بیان میں تحریک کی ان تمام کوششوں کو سراہا جو اسرائیلی ریاست کو اس افریقی سربراہی اجلاس میں شرکت سے روکنے میں کامیاب ہوئیں۔طحہ نے فلسطینی کاز کی حمایت اور صہیونی قابض ریاست کو ختم کرنے اور یروشلم کو دارالحکومت بنانے پرمشتمل ایک آزاد، مکمل خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لییفلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت میں افریقی یونین کے موقف کو سراہا۔انہوں نے تمام برادر اور دوست افریقی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ان وعدوں کی پاسداری کریں اور نسل پرست اسرائیلی ریاست اور اس کی فاشسٹ حکومت کو تنہا کرنے اور اسے اس یونین سے نکالنے کے لیے کام کریں۔

Related Articles