ادیتی راؤ حیدری ’انارکلی‘ کا کردار ادا کریں گی
ممبئی،فروری۔لیجنڈ اداکار دھرمیندر اور نصیر الدین شاہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی نئی سیریز ’تاج‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔کاسٹ میں ادیتی راؤ حیدری انار کلی بنی ہیں جبکہ عاصم گولاٹی شہزادہ سلیم کا کردار نبھائیں گے۔اس سیریز میں مغلیہ سلطنت کے محلاتی حالات اور واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔دھرمیندر بادشاہ اکبر کے زمانے کے شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کریں گے۔سیریز میں مغلیہ سلطنت کا عروج و زوال دکھایا گیا ہے، عظیم بادشاہت کی خوبصورتی اور ظلم دونوں کو پیش کیا گیا ہے۔بادشاہوں اور شہزادوں کی آرٹ، شاعری اور فنِ تعمیر میں دلچسپی دکھائی گئی ہے۔ساتھ ہی ساتھ طاقت کے حصول کیلئے شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ کیے گئے بے رحمانہ سلوک کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔دیگر اداکاروں میں طحہٰ شاہ شہزادہ مراد، شبھم کمار مہرا شہزادہ دانیال، سندھیا مریدل ملکہ جودا بائی، زرینہ وہاب ملکہ سلیمہ، سوراسینی میترا مہرالنسا اور راہول بوسے مرزا حکیم بنے ہیں۔