شمال مشرقی خطے کو ہندوستان سے الگ رکھنے کی ناپاک کوششیں ہوئیں: یوگی
لکھنؤ:روری۔ملک کی یکتا اور سالمیت کوبرقرار رکھنے کی شمالی مشرقی ریاستوں کی حب الوطنی پر مبنی جذبات کی تعریف کرتےہوئے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ قدیم زمانے سے لے کر آزادی کے بعد بھی شمال مشرقی ریاستوں کو بقیہ ہندوستان سے الگ تھلگ رکنے کی متعدد کوششیں کی گئیں۔شمال مشرقی ریاستوں سے آئے طلبہ کے نمائندہ وفد سے بات چیت کے دوران یوگی نے بدھ کو کہا کہ سالوں تک شمال مشرق کے لوگوں کو بنیادی وسائل تک سے محروم رکھا گیا لیکن آج وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں رنگ، روپ، زبان کی تفریق کو کنارے لگاتے ہوئے پورا ملک متحد ہوکرملک پہلے’ کے جذبے کے ساتھ ترقی یافتہ’ہندوستان کے لئے اپنا کردار پیش کررہا ہے۔اے بی وی پی کی سالانہ ‘بین ریاستی طلبہ زندگی درشن پروگرام کے تحت منعقد ‘راشٹریہ ایکاتمتا یاترا۔2023کے دوران 27طلبہ کے گروپ نے وزیرا علی یوگی سے ملاقات کی۔ وزیر اعلی نے طلبہ سے اترپردیش اور شمال مشرق کے ریاستوں کے قدیم تہذیبی و روحانی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان سے یاترا کے تجربات کے ساتھ ساتھ شمال مشرق کے بارے میں بھی جانےے کی کوشش کی۔