شیو پرتاپ شکلا ہماچل پردیش کے نئے گورنر

شملہ، فروری ۔ اتر پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر شیو پرتاپ شکلا کو ہماچل پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے، وہ موجودہ گورنر راجندر وشواناتھ ارہالیکر کی جگہ لیں گے، جنہیں اب بہار کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔گورنروں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن صدر کے سیکرٹریٹ نے جاری کیا، جس میں تیرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے گورنر اور لیفٹیننٹ گورنر کو تبدیل کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق شیو پرتاپ شکلا ہماچل پردیش کے نئے گورنر ہوں گے۔ ہماچل پردیش کے موجودہ گورنر راجندر وشواناتھ ارلیکر کو اب بہار کا گورنر بنا دیا گیا ہے۔ مسٹر شکلا مودی حکومت کی پہلی میعاد میں وزیر مملکت برائے خزانہ تھے، فی الحال وہ اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ صدر نے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری اور مرکز کے زیر انتظام علاقہ لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر رادھا کرشنن ماتھر کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔ صدر نے آج صبح 13 گورنروں کی تقرری کو اپنی منظوری دے دی، جس میں لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) کیولیا تریوکرم پرنائک کو اروناچل پردیش کا نیا گورنر، لکشمن پرساد اچاریہ کو سکم کا گورنر، سی پی رادھا کرشنن کو جھارکھنڈ کے گورنر، گلاب چند کٹاریہ کو آسام کے گورنر، جسٹس (ریٹائرڈ) ایس عبدالنذیر کو آندھرا پردیش کا گورنر، آندھرا پردیش کے گورنر بسوا بھوشن ہری چندن کو چھتیس گڑھ کا گورنر بنایا گیا ہے۔چھتیس گڑھ کی گورنر محترمہ انوسویا یوکی منی پور کی گورنر کے طور پر، منی پور کے گورنر ایل اے گنیسن کو ناگالینڈ کے گورنر کے طور پر، بہار کے گورنر فاگو چوہان کو میگھالیہ کے گورنر کے طور پر، جھارکھنڈ کے گورنر رمیش بیس کو مہاراشٹر کے گورنر کے طور پر اور اروناچل کے گورنر کے طور پر بی ڈی۔ مشرا (ریٹائرڈ) کو لداخ کا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا گیا تھا۔ مذکورہ بالا تقرریاں ان کے متعلقہ دفاتر کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے نافذ العمل ہوں گی۔

Related Articles