یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کا برطانیہ کا دورہ
لندن،فروری۔یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی بدھ کو برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ یوکرین پر روسی حملے کے بعد یہ ان کا برطانیہ کا پہلا دورہ ہے۔برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے فوجیوں کو لڑاکا طیاروں کی تربیت فراہم کرے گا۔دورے کے دوران صدر زیلنسکی برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کریں گے اور پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے۔برطانوی وزیراعظم کے دفتر کے بیان کے مطابق برطانیہ یوکرین کی فوج کو لڑاکا طیاروں کے پائلٹوں اور میرینز کو تربیت دینے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کی بات چیت میں وزیر اعظم سونک کی جانب سے یوکرینی فوجیوں کے لیے برطانیہ کی تربیت کی پیشکش کو لڑاکا جیٹ پائلٹس تک بڑھانا شامل ہے تاکہ یوکرین مستقبل میں اپنا فضائی دفاع یقینی بنا سکے۔