شاہ رخ خان کے چہرے پر پٹیاں، نئی فلم کے سیٹ کی تصاویر وائرل
ممبئی،فروری۔ بالی وڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے چہرے پر پٹیاں بندھی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔’پٹھان‘ کی شاندار کامیابی کے بعد بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ’جوان‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا۔ فلم ’جوان‘ کے سیٹ پر لی گئی شاہ رخ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شاہ رخ خان کی وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کے آدھے چہرے کو پٹیوں میں ڈھکا دیکھا جا سکتا ہے۔ فینز نے شاہ رخ خان کی تصویروں پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ’پٹھان اب جوان ہوگیا‘ جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بادشاہ اب نہیں رکے گا۔ شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ رواں سال جون میں ریلیز ہوگی۔شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ دنیا بھر میں ریلیز کے6 دنوں میں 600 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔