مدھیہ پردیش کا بجٹ بناتے وقت مرکزی اسکیموں کا خیال رکھیں گے:شیوراج

بھوپال، فروری۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ مرکزی بجٹ میں دی گئی فلاحی اسکیموں کا مدھیہ پردیش کو فائدہ ملے گااور ریاست کا بجٹ بناتے وقت ان اسکیموں کا خیال رکھا جائے گا۔مسٹر چوہان نے صحافیوں سے بات کے دوران کہا کہ مرکز کے بجٹ میں مدھیہ پردیش کو کین -بیتوا کے لئے 35سو کروڑ روپے الاٹ کئے ہیں۔ پسماندہ درج فہرست ذات وقبائل کے فلاحی اسکیموں کا ریاست کو فائدہ ملے گا۔ ایم ایس ایم ای سے متعلق اسکیم، وزیر اعظم کوشل وکاس اسکیم کا فائدہ بھی ریاست اٹھائے گا۔ وزیر اعظم آواس یوجنا کا بجٹ بڑھا ہے، اس کا بھی فائدہ ملے گا۔ نرسنگ اور میڈیکل کالجوں کا بھی ریاست فائدہ اٹھائے گا۔ سیاحی شعبہ کی ترقی کا فائدہ بھی ریاست کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے سامنے وسیع ہدایات آ چکے ہیں، ہر اسکیم سے ریاست کو فائدہ ملے گا۔ ریاست کا بجٹ بناتے وقت ان اسکیموں کا خیال رکھیں گے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ملٹس کے کئی پیداوار مدھیہ پردیش میں ہیں، حکومت انہیں مزید فروغ دے گی۔

Related Articles