راج کندرا کی ضمانت پر رہائی کے بعد بیٹے ویان کی پہلی پوسٹ
ممبئی،ستمبر۔بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں پروڈیوس کرنے کے کیس میں ضمانت پر رہائی کے بعد بیٹے ویان راج کندرا کی جانب سے پہلی پوسٹ سوشل میڈیا پر آگئی۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار راج کندرا کو ممبئی کی مقامی عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانت مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ ان کی رہائی کے بعد ان کے بیٹے ویان نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پہلی پوسٹ شیئر کی جس میں وہ والد کے بغیر بیٹھے ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویان نے والدہ اور چھوٹی بہن کے ہمراہ جو تصویر شیئر کی وہ مذہبی تہوار کی ہے اور یہ تہوار اس وقت منایا گیا تھا جب راج کندرا پولیس حراست میں تھے۔ خیال رہے کہ عدالت کو راج کندرا کے وکیل نے بتایا تھا کہ اس کیس میں راج کندرا ملوث نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے جمع کروائی گئی چارج شیٹ میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ راج کندرا پلیٹ فارم پر مواد اپلوڈ کیا کرتے تھے۔