قومی رہنماوں کی موجودگی میں وزیراعلی تلنگانہ نے کھمم کلکٹریٹ کی عمارت کاافتتاح کیا

حیدرآباد،جنوری۔وزیر اعلیٰ تلنگانہ چندرشیکھرراو نے کھمم کلکٹریٹ کا افتتاح کیرل، دہلی، پنجاب کے وزرائے اعلیٰ،یوپی کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو اورسی پی آئی کے قومی لیڈر ڈی راجہ کی موجودگی میں کیا۔ قبل ازیں یادادری سے ہیلی کاپٹر میں کھمم پہنچنے والے وزرائے اعلیٰ اور قومی لیڈران کا ضلع کھمم کے لیڈروں نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیراعلی چندرشیکھرراو نے قومی رہنماوں کو نو تعمیر شدہ کلکٹریٹ کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے دفتر میں خصوصی پوجا پروگراموں اور بین المذاہب دعائیہ اجتماع میں شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے کلکٹر وی پی گوتم کو چیمبر میں بٹھا کر مبارکباد دی۔ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے انتظامی سہولت اور حکمرانی کو عوام کے قریب لانے کے ارادے سے نئے اضلاع میں انٹی گریٹیڈکلکٹریٹس کی تعمیر شروع کی۔ اس کے ایک حصے کے طور پر تلنگانہ حکومت نے کھمم وائرامین روڈ پر ایک نیا کلکٹریٹ تعمیر کیا ہے۔ 53.20 کروڑ روپے کی لاگت سے کھمم انٹی گریٹیڈکلکٹریٹ کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔

Related Articles