وزیر اعظم نے رکن پارلیمنٹ جناب سنتوکھ سنگھ چودھری کی رحلت پر رنج و غم کا اظہار کیا

نئی دلی، جنوری۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رکن پارلیمنٹ جناب سنتوکھ سنگھ چودھری کی رحلت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ایک ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا؛’’رکن پارلیمنٹ جناب سنتوکھ سنگھ چودھری جی کی رحلت پر غمگین ہوں۔ انہیں پنجاب کے عوام کی خدمت کرنے کے لیے ان کوششوں کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان کے اہل خانہ اور مداحین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اوم شانتی۔‘‘

Related Articles