عدنان سمیع والد کی سالگرہ پر انہیں یاد کرنے لگے

ممبئی،جنوری۔معروف گلوکار و موسیقار عدنان سمیع نے اپنے والد اور پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے سابق پائلٹ ارشد سمیع کی سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں عدنان سمیع خان نے کہا کہ بابا سالگرہ مبارک ہو، آپ کی یاد کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔عدنان سمیع خان نے اپنے ٹوئٹر پر والد صاحب کے ساتھ کچھ یادگار تصاویر بھی شیئر کی اور ان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ لوگوں کا شکر گزار ہوں گا اگر اپنے لمحات میں سے کچھ وقت گزار کر میرے والد کے لیے دعا کرسکیں۔

Related Articles