جرمنی میں ایرانی شہری کو حملے کی تیاری کے شبہے میں گرفتار کر لیا

برلن،جنوری ۔ جرمنی میں ایک ایرانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس پر شبہ تھا کہ وہ ایک انتہا پسندانہ حملے کی تیار کر رہا تھا۔ پولیس نے ایرانی شہری کی گرفتاری کے بارے میں ہفتے کے روز باضابطہ تصدیق کی ہے۔مونسٹر پولیس اور پراسیکیوٹر کے دفتر نے اپنے ایک پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ پولیس حکام نے کاسٹروب روکسیل میں اس شبہے کی بنیاد پر کارروائی کہ ایک جگہ زہریلے مواد کی موجودگی سامنے آئی ہے۔اس سلسلے میں 32 سالہ ایرانی شہری کو شبہ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے کہ وہ ایک انتہا پسندانہ حملے کی تیاری کر رہا تھا۔ اب اس معاملے میں تفتیش جاری ہے۔اس کارروائی کے دوران ایک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا۔ اس شبہ میں گرفتار کیے گئے اہم گرفتار شدہ شخص کو ایک تفتیشی جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ یہ پیشی عدالت میں مقدمہ چلنے کے دوران کی حراست سے پہلے ہو گی۔جرمنی کو حالیہ برسوں کے دوران کئی انتہا پسندانہ حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اسی نوعیت کا ایک حملہ 2016 میں سامنے آیا تھا جب ایک ٹرک کے ذریعے کرسمس مارکیٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔اس واقعے میں 12 افراد ہلاک ہوئے درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والا ایک شخص پانچ سال بعد ہلاک ہوا۔

Related Articles