دسمبر میں جی ایس ٹی کی وصولی 1,49,507 کروڑ روپے

نئی دہلی،جنوری۔دسمبر 2022 میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی مجموعی آمدنی 1,49,507 کروڑ روپے رہی ہے، جو دسمبر 2021 میں 1,29,780 کروڑ روپے کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔ یہ لگاتار 10واں مہینہ ہے جب جی ایس ٹی کی آمدنی 1.40 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ ہوئی ہے۔مرکزی جی ایس ٹی (سی جی ایس ٹی) نے 26،711 کروڑ روپے، ریاستی جی ایس ٹی (ایس جی ایس ٹی) نے 33،357 کروڑ روپے، انٹیگریٹڈ جی ایس ٹی (آئی جی ایس ٹی) نے 78،434 کروڑ روپے، بشمول دسمبر میں درآمدات پر 40،263 کروڑ روپے ٹیکس بھی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذریعہ اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیس 11,005 کروڑ روپے ہے، جس میں 850 کروڑ روپے کا درآمدی ٹیکس بھی شامل ہے۔وزارت نے بتایا کہ مرکز نے باقاعدہ تصفیہ کے طور پر 36,669 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی اور 31,094 کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی سے ایس جی ایس ٹی کو مختص کیے ہیں۔ دسمبر 2022 میں باقاعدہ تصفیہ کے بعد مرکز اور ریاستوں کی کل جی ایس ٹی آمدنی بالترتیب سی جی ایس ٹی 63,380 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی64,451 کروڑ روپے رہی۔

Related Articles