اداکارہ تونیشا شرما کے ساتھی اداکار ونیت رائنا کا بیان سامنے آ گیا
ممبئی،دسمبر۔خودکشی کرنے والی بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کی والدہ کے بعد ساتھی اداکار کا بیان بھی سامنے آ گیا۔میڈیا کے مطابق تونیشا کی والدہ کے بیان کے بعد ساتھی اداکار ونیت رائنا کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں تمام پہلوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جائیں۔اداکار ونیت رائنا کا کہنا ہے کہ اگر تونیشا شرما کی والدہ کہتی ہیں کہ اداکارہ کی خودکشی کی وجہ شیزان خان سے بریک اپ ہے تو اس کیس کی تمام زاویوں سے تفتیش کی جانی چاہیے۔ونیت رائنا کا کہنا ہے کہ تونیشا شرما بہت مثبت، چلبلی ، بہت باصلاحیت اور ایک جذباتی لڑکی تھی، اس سے آخری بار 10 دسمبر کو سیٹ پر ملاقات ہوئی تھی، اس وقت اس نے اپنی سالگرہ پر مدعو کیا تھا۔ان کا تیونشا شرما اور ملزم شیزان خان کے تعلقات کے حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں سیٹ پر خوش نظر آتے تھے اور بہت پروفیشنل تھے، انہیں کبھی لڑتے ہوئے نہیں دیکھا، ان دونوں کے درمیان جو کچھ بھی تھا وہ سیٹ پر باہر تھا۔ونیت رائنا نے پولیس پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے کہ پولیس اس کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔