کرکٹ آسٹریلیا کے چیف عہدے سے مستعفی
سڈنی،دسمبر۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرپرسن ڈاکٹر لاکلین ہینڈرسن نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ڈاکٹر لاکلین ہینڈرسن اپنی نجی مصروفیات کی وجہ سے مستعفی ہوئے۔ وہ فروری کے وسط میں اپنی ذمے داریوں سے الگ ہوں گے۔ البتہ بورڈ میں شامل رہیں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا بورڈ کے رکن مائیک بائیرڈ چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالیں گے۔