راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اندور سے برولی پہنچی
اندور، نومبر ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا چھٹے دن آج صبح اندور سے مدھیہ پردیش کے برولی گاؤں کی طرف روانہ ہوئی۔ ان کے ساتھ کانگریس کے درجنوں سینئر رہنما اورافسران کے علاوہ ہزاروں کارکنان بھی موجود ہیں۔اندور میں ایک رات کے آرام کے بعد، مسٹر گاندھی نے صبح یہاں بڑا گنپتی چوک سے اپنی پد یاترا شروع کی۔ یاتر دوپہراجین روڈ پر واقع برولی گاؤں ٹھہرے گی۔ مسٹر گاندھی برولی گاؤں میں ہی دوپہر ایک بجے پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔اندور کے راؤ علاقے کے ایم ایل اے اور سابق وزیر جیتو پٹواری مسلسل ان کے ساتھ یاترا میں نظر آئے۔ مسٹری گاندھی نے آج سائیکل سواری کا بھی لطف اٹھایا۔ جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔مسٹر گاندھی اب اجین اور آگرمالوا اضلاع سے گزریں گے اور 4 دسمبر تک راجستھان کی سرحد میں داخل ہوں گے۔ مدھیہ پردیش میں بھارت جوڑو یاترا کا آج چھٹا دن ہے اور کنیا کماری سے شروع ہونے والی یہ یاترا دہلی ہوتے ہوئے کشمیر پہنچے گی۔ یہ یاترا کا 82 واں دن ہے۔