سنی دیول نے پیسے واپس دینے کا کہہ کر مجھے بیوقوف بنایا، سنیل درشن

ممبئی،نومبر۔بھارتی فلمساز سنیل درشن نے اداکار سنی دیول کے ساتھ اپنے پرانے اور طویل جھگڑے سے متعلق کہا ہے کہ انہیں پیسے واپس کرنے کا وعدہ کر کے بیوقوف بنایا گیا اور پیسے واپس نہیں کیے گئے۔میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سنیل درشن نے کہا کہ سنی دیول نے 1996ء کی فلم کی نامکمل شوٹنگ کے پیسے واپس کرنے پر رضامندی ظاہر کی تاہم پیسے واپس نہیں کیے۔انہوں نے کہا کہ سنی دیول میں بہت زیادہ انا ہے، میرے ساتھ دھوکا کیا گیا۔فلمساز نے کہا کہ میرے سنی دیول کے ساتھ قانونی معاملات 26 سال سے چل رہے ہیں، پہلے مجھے پیسے واپس کرنے کا وعدہ کیا اور پھر کہا کہ میرے پاس پیسے نہیں ہیں، اس لیے وہ میرے لیے ایک فلم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سنی دیول سے کوئی شکوہ نہیں، مجھے لگتا ہے کہ غلطی کر کے کوئی بھی سدھر سکتا ہے، لیکن مجھے دھوکا دیا گیا۔واضح رہے کہ سنیل درشن اور سنی دیول کے درمیان 1996ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’اجے‘ کے بعد سے قانونی معاملات چل رہے ہیں۔

Related Articles