آندھرا پردیش میں لاری ٹرک سے ٹکرا گئی، چار ہلاک

کاکیناڈا، نومبر۔ آندھرا پردیش کے کڈپا ضلع کے مالے پلی گاؤں کے قریب بدھ کی علی الصبح ٹاٹا میجک وین اور لاری کے درمیان تصادم میں چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ آج صبح قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب وین تادی پلیگیم سے وشاکھاپٹنم جا رہی تھی۔ اس دوران وین بے قابو ہو کر لاری سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت وین میں کل 13 افراد سوار تھے، جن میں سے ایک شخص کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ باقی تین کی راجمندری کے سرکاری اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی اور دو افراد زخمی ہوگئے۔گنڈی پلی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت نلاجیرلا گاؤں کے رہنے والے کونڈا (ڈرائیور)، نارائنا پورم کے رہنے والے پرساد، اندراجاورم کے رہنے والے مہیش اور نلاجیرلا کے رہنے والے منگا کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی کا تعلق الورو ضلع سے ہے۔ پیڈا پورم کے سب ڈویژنل پولیس افسر سنکارا مرلی موہن نے جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ حادثے کی وجہ وین ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانا بتایا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے یہ ہولناک حادثہ پیش آیا۔

Related Articles