ہردوئی:سڑک حادثے میں تین کی موت

ہردوئی:دسمبر۔ اترپردیش کے ضلع ہردوئی کی پہانی کوتوالی علاقے میں اتوار کی صبح نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل پر سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔ تینوں مزدوری کے بعد اپنے گھر واپس لوٹ رہے تھے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پہانی کوتوالی علاقے میں پہانی جہانی کھیڑا شاہراہ پر پنڈروا گاؤں کے نزدیک پلیا کے موڑ پر یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہریاوا ترقیاتی بلاک کے جریلی گاؤں کے مزرعہ رائے پور باشندہ راج کمار کشواہا، سنجے اور ببلو کشواہا موٹر سائیکل سے گھر واپس لوٹ رہے تھے کہ کسی نامعلوم گاڑی سے ٹکر لگنے سے تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔انہوں نے بتایا کہ تینوں نوجوان جہانی کھیڑا میں راج گیر مستری کا کام کررہے تھے۔ ہفتہ کی شام گھر سے جہانی کھیڑا کام کرنے کے لئے بتا کر نکلے تھے۔ تینوں بائیک سے صبح جہانی کھیڑا سے واپس لوٹ رہے تھے کہ صبح سات بجے پڈروا گاؤں سے پہلے پہانی کی طرف سے آرہی نامعلوم گاڑی نے زور دار ٹکر ماردی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے اور تینوں کی موقع پر موت ہوگئی۔

Related Articles