محرومین اور قبائلی طبقات کی ترقی کے لئے بی جے پی کی حکومتیں پرعزم: شاہ
جبلپور، ستمبر-مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس پر قبائلی طبقات کے لئے کچھ بھی نہیں کرنے اور ان کا صرف ووٹ کے لئے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تمام محرومین خاص طورپر قبائلی طبقات کی ترقی کے لئے پرعزم ہے اور اس سمت میں کام بھی کررہی ہے۔مسٹر شاہ نے یہاں امر شہید قبائلی ہیرو راجہ شنکر شاہ اور کنور رگھوناتھ شاہ کے یوم قربانی پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر فگن سنگھ کلستے اور پرہلاد پٹیل، ریاست کی قبائلی امور کی وزیر مینا سنگھ، ریاستی بی جے پی کے صدر وشنودت شرما، ریاست کے وزیر گوپال بھارگو، نروتم مشرا اور دیگر عوامی نمائندے بھی موجود تھے۔مسٹر شاہ نے امر شیدراجہ شنکر شاہ اور ان کے بیٹے رگھوناتھ شاہ کی بہادری کا کہانی کا مختصر ذکر کیا اور کہا کہ وہ ملک کے لئے انگریزوں کے آگے جھکے نہیں اور ہنستے ہنستے شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ قبائلی طبقہ سے آنے والے ان شہید باپ بیٹے جیسے ملک میں اور بھی بہادر ہیں لیکن تاریخ میں انہیں مناسب جگہ نہیں ملی لیکن بی جے پی حکومتوں نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت ایسے ہی شہدا کو انکی مناسب جگہ دلانے اور اس بارے میں آنے والے نسلوں کو واقف کرانے کا کام شروع کیا ہے۔مسٹر شاہ نے کہاکہ بی جے پی کی مرکزاور ریاستوں کی حکومتیں محرومین خاص طورپر قبائلی طبقات کی مکمل ترقی کے لئے پرعزم ہیں۔ اس سمت میں مودی حکومت نے گزشتہ سات برسوں کے دوران کئی اقدامات کئے ہیں۔ مدھیہ پردیش سمیت دیگر ریاستوں کی بھی جے پی حکومتیں بھی قبائلی طبقات کی ترقی کے لئے مسلسل کام کررہی ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی مسٹر چوہان نے ریاست میں قبائلی مفادات کے لئے کئی اعلانات کئے اور کہاکہ چھندواڑہ میں واقع یونیورسٹی کا نام راجہ شنکر شاہ کے نام پر ہوگا۔