یوپی کے جیلوں میں بڑھائی جارہی سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد

لکھنؤ:۔جنوری۔ اترپردیش کی جیلوں قید ملزمین و مافیا عناصر کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے کے لئے 30اضلاع میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد میں اضافہ اور ان کے اپگریڈیشن کا کام فوری تک پورا کرلیا جائے گا۔محکمہ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے حکومت کو اس ضمن میں گذشتہ سال ایک تجویز بنا کر بھیجی گئی تھی۔ جسے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ایک اعلی سطحی میٹنگ میں تقریبا 976لاکھ روپئے کا بجٹ جاری کرنے کی ہدایت دی تھی۔ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(جیل) آنند کمار کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھانے کا کام فروری تک پورا کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے جیلوں میں سیکورٹی کے انتظامات پختہ کرنے کے لئے کیمروں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ انہیں سرویلانس سے جوڑنے کاکام جنگی پیمانے پر چل رہا ہے۔ 30جیلوں میں 933سی سی ٹی وی لگائے جارہے ہیں جس میں سے 670 نئے سی سی ٹی وی لگائے جاچکے ہیں جبکہ بقیہ خراب ہوچکے کیمرے تبدیل کئے جارہے ہیں۔ ایسے میں ان جیلوں میں 34سی سی ٹی وی لگنے سے یہاں پر ان کی تعداد 50سے 60 ہوگئی ہے۔ سب سے زیادہ 46کیمرے آگرہ ضلع جیل میں لگائے گئےہیں۔ان سبھی کیمروں کو جیل ہیڈکوارٹر سے سیدھا جوڑ دیا گیا ہے تاکہ جیل ہیڈکوارٹر میں فعال کمانڈ سنٹر میں ویڈیو وال کے ذریعہ سے جیلوں کی سیدھی نگرانی 24گھنٹے ہوسکے۔ ریاست کے جن جیلوں میں کیمرے تبدیل کئے جارہے ہیں ان میں حساس باندہ جیل بھی شامل ہے۔ جہاں مافیا مختار انصاری قید ہیں۔ اس کے علاوہ سنٹرل جیل آگرہ، بریلی، فتح گڑھ، نینی و وارانسی میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کو بڑھایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سنٹرل جیل آگرہ، بریلی، فتح گڑی، نینی، وارانسی میں سی سی ٹی لگانے کا عمل پورا ہوگیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع جیل آگرہ، فیروزآباد، علی گڑھ، سلطان پور، کانپور، کانپور دیہات، بلندشہر، میرٹھ، غازی آباد، مظفر نگر، وارانسی، اٹاوہ، غازی پور، فیض آباد، بارہ بنکی، قنوج، اعظم گڑھ، سیتا پور،چترکوٹ،گورکھپور، مرادآباد، اناؤ، باندہ اور پرتاپ گڑھ میں نئے سی سی ٹی وی لگائے جاچکے ہیں جبکہ خراب سی سی ٹی وی کو تبدیل کیا جارہا ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حال ہی میں ریاست کی 20مزید جیلوں میں خراب سی سی ٹی تبدیل کرنے اور کیمروں کی تعداد بڑھانے کے لئے تقریبا چھ لاکھ روپئے کو منظوری دی تھی۔ ڈی جی جیل نے بتایا کہ ان کیمروں کو خریدنے کے لئے جیم پورٹل سے ٹینڈر کی کاروائی شروع کردی گئی ہے جو اپریل تک پوری ہوجائے گی۔ اس طرح ریاست کی کل 50جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا انسٹال منٹ اور اضافے کی کاروائی پوری ہوجائےگی۔بقیہ جیلوں میں کیمروں کے اپگریڈیشن اور تعداد بڑھانے کے لئے حکومت کو تجوی بھیج دی گئی ہے جس پر کاروائی چل رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ رامپور، رائے بریلی، باغپت، کھیری، متھرا، دیوریا، جھانسی، فتح پور، پیلی بھیت، فتح گڑھ، بجنور،مین پوری، گونڈہ، بہرائچ، ایٹہ اور ہردوئی میں نئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے۔

 

Related Articles