جئے شنکر روس کے دو روزہ دورے پر

نئی دہلی، نومبر۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر پیر سے روس کے دو روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر اپنے دورے کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ دو طرفہ امور کے ساتھ مختلف علاقائی اور بین الاقوامی ترقی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ڈاکٹر جے شنکر نے روسی فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم اور صنعت و تجارت کے وزیر ڈینس مانٹوروف، تجارت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون پر ہندوستان۔ روس بین الحکومتی کمیشن (آئی آر آئی جی سی۔ ٹی ای سی) کے لئے ا ن کے اہل سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں دو طرفہ اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈاکٹر جے شنکر کا دورہ دونوں فریقوں کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی بات چیت کے سلسلے میں ہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر جے شنکر نے جولائی 2021 میں روس کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد اس سال اپریل میں روسی وزیر خارجہ لاوروف کا دورہ ہندوستان ہوا تھا۔

Related Articles