عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران حملہ، ٹانگ میں گولی لگی

لاہور، نومبر۔سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان پر جمعرات کو گوجرانوالہ کے اللہ والا چوک میں حملہ کیا گیا، جس میں وہ بال بال بچ گئے۔مقامی جیو نیوز کی رپورٹوں کے مطابق مسٹر عمران خان پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ لاہور سے اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کر رہے تھے۔اس فائرنگ کے دوران عمران خان کی ٹانگ میں گولی لگی۔ حملے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ حملہ آور نے کنٹینر کے نیچے سے اوپر کی طرف فائرنگ کی۔ جس میں مسٹر عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی اور ان کی پارٹی کے دیگر رہنما بھی زخمی ہوئے۔ حملے میں پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید اور احمد چٹھہ بھی زخمی ہوئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری اور عمران اسماعیل نے کہا کہ مسٹر عمران خان کو ٹانگ میں گولی لگی جس کے بعد انہیں بلٹ پروف گاڑی میں اسپتال لے جایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام زخمیوں کو بھی ہسپتال لے جایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Related Articles